ساہیوال/سرگودہا(این این آئی) ساہیوال،سرگودہا سمیت پنجاب بھر میں 10 لاکھ بی اے پاس لڑکیاں روزگار سے محروم، جبکہ ایم اے ، ایم ایس سی کرکے فارغ گھروں میں بیٹھنے والی لڑکیوں کی تعداد
ایک لاکھ سے زاہد ہے، ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں 10 لاکھ گریجوایٹس لڑکیاں مناسب روزگار نہ ملنے کے باعث اپنی تعلیم کا صحیح استعمال نہیں کرپارہی ، رپورٹ کے مطابق بے روزگاری کا مسلہ ملک کے سنگین مساہل میں سے ایک ہے جس میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، تحقیقی رپورٹ کے مطابق حکومتی اداروں میں سینیر پوسٹوں پر خواتین بہت کم ہیں اگر کسی عہدے پر مرد اور خواتین برابر قابلیت رکھتے ہیں تو پھر ترجیح مرد کو ہی دی جاتی ہے، اگر عورت شادی شدہ ہے تو پھر اس کے ملازمت کرنے کے امکانات مزید کم ہوجاتے ہیں اس ضمن میں سرکاری، غیر سرکاری تنظیمیں مل کر عورتوں کے ان بنیادی مساہل پر مشترکہ لا یحہ عمل بناہیں اور خواتین کو روزگار فراہم کرنے کیلے اقدامات کیے جاہیں