پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جو کھلے دل سے تنقید کا سامنا کرتی ہے ،شہباز گل کا دعویٰ

datetime 17  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو کھلے دل سے تنقید کا سامنا کر تی ہے ، پی ٹی آئی نے ہمیشہ عدالتوں اور ان کے

فیصلوں کا احترام کیا ، دوسری طرف ن لیگ کی قومی اداروں پر حملوں کی تاریخ رہی ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کو اپنے مخالفین کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز زبان استعمال کرنے کی عادت ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو عدالت نے بدعنوانی مقدمات میں سزا سنائی اور انہیں مفرور قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں سانحہ ماڈل ٹائون ریاستی طاقت کے غلط استعمال کی بدترین مثال ہے، اس وقت کے حکمرانوں کی ایما پر پولیس نے معصوم لوگوں کو جن میں خواتین، بچے اور بوڑھے شہری بھی شامل تھے کو بے دردی سے گولیوں کا نشانہ بنایا۔ ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے، میڈیا کو بھی ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…