جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والے کھلاڑی کا کویتی پارلیمنٹ میں شاندار استقبال

datetime 12  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی(این این آئی)کھیلوں کے میدان میں اسرائیلی ریاست کا بائیکاٹ کرنے والے کویتی کھلاڑی کا وطن واپسی پر کویتی پارلیمنٹ کی طرف سے استقبال کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کویتی پارلیمنٹ نے ٹینس کھلاڑی محمد العوضی کو

بین الاقوامی ٹینس چیمپئن شپ میں صہیونی کھلاڑی کا مقابلہ کرنے سے انکار کرنے پر اعزاز سے نوازا جو حال ہی میں امارت دبئی میں منعقد ہوئی تھی۔کویتی پارلیمنٹ کے رکن اور کویتی پارلیمنٹ کے دفتر کے مبصر نمائندے اسامہ الشاہین نے اپنے ملک کے کھلاڑی کا استقبال کیا۔ اس کے علاوہ کھیلوں میں غاصب صہیونی ریاست کے کھلاڑیوں کے مقابلوں کا بائیکاٹ کرنے پر ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی اور العوضی کی تکریم کی گئی۔الشاھین نے کہا کہ العوضی نے جو کچھ کیا اس سے اس کی اچھی پرورش اور تعلیم، اور فلسطینی کاز کے بارے میں نوجوانوں اور عام کویتی عوام کی بیداری، اتفاق، غاصب صہیونی ریاست کی طرف سے انسانیت کے خلاف جرائم کے خلاف اس کی مثبت سوچ کا نتیجہ ہے۔کویتی رکن پارلیمنٹ نے غاصب صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کے حوالے سے العوضی کے موقف کی تعریف کی۔ ساتھ ہی ساتھ اپنے کھیلوں کے کیریئر کے لیے ان کی حمایت پر زور دیا۔

موضوعات:



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…