پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان جہانگیر ترین کو بیٹے سمیت جیل بھیجنا چاہتے ہیں سینئر صحافی سلیم صافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 12  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ عمران خان شہباز شریف کی طرح جہانگیر ترین کو اندر کرنا چاہتے ہیں۔ سلیم صافی نے مزید کہا کہ (ن) لیگ میں اس وقت ایک اطمینان کی سی کیفیت نظر آرہی ہے اور میاں نواز شریف بھی کافی حد تک مطمئن نظر آرہے ہیں کہ ایمپائر نیوٹرل رہے گا، آصف زرداری کا حال یہ

ہے کہ وہ اطمینان کا سمندر بنے ہوئے ہیں جب کہ مولانا فضل الرحمٰن بھی بڑی حد تک مطمئن نظر آرہے ہیں۔سلیم صافی کا کہنا تھا کہ عمران خان شہباز شریف کی طرح جہانگیر ترین کو اندر کرنا چاہتے ہیں تاہم وہ باہر پھررہے ہیں او ران کا جہاز بھی ادھر ادھر گھوم رہا ہے، اس مرتبہ جو کچھ ہورہا ہے انتہائی رازداری کے ساتھ ہورہا ہے حد تو یہ ہے کہ جو بھی معاملات ہیں وہ اپنے قریبی ساتھی سے بھی شیئر نہیں کیے جارہے ہیں کیونکہ عدم اعتماد مذاق نہیں ہوتا اس میں بہت جوڑ توڑ ہوتے ہیں، معاملات کو سنبھالنا ہوتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی صفوں میں اس وقت جو کھلبلی اور بے چینی ہے، وہ بھی اسی بات کی غماز ہے اور اب تو انہوں نے ایوارڈ بھی تقسیم کردیے ہیں، ایوارڈ تو ہمیشہ اختتام پر ہی دیے جاتے ہیں اس لیے ان کو بھی لگ رہا ہے کہ شاید گیم از اوور ۔سلیم صافی کا کہنا تھا کہ کچھ چیزیں ایسی ہیں جو اسٹیبلشمنٹ کے غیر جانبدار ہونے کا ثبوت اور علامت ہے جس میں ایک فیصل واؤڈا کے خلاف فیصلہ ہے، اس وقت حکومتی صفوں میں بہت بے چینی پائی جارہی ہے جب کہ موجودہ صورتحال میں جہانگیر ترین ایک

بڑے کھلاڑی کے طور پر سامنے نظر آرہے ہیں کیونکہ اس پارٹی کے اندر سب کو ہی آگاہی ہے آدھے سے زیادہ لوگوں کو لالچ دیکر یا پھر جبر کے ذریعے لایا گیا ہے اور یہ سب ہی جہانگیر ترین کے ذریعے آئے تھے، ابھی صورتحال یہ ہے کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ جہانگیر ترین کو وہ ان کے بیٹے سمیت جیل کے اندر کردیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…