لاہور( این این آئی)نئے بلدیاتی نظام کے تحت لاہو رمیں ٹائونز ختم کر دیئے گئے۔ٹائون ختم کرکے پورے لاہور کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ماتحت کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیوروکریسی نے جان بوجھ کر لاہور میں ٹائون نہیں رکھے، ماضی میں مسائل کے حل اور لاہور کی ترقی کے حوالے سے
ٹائونز کا اہم کردار رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کی ٹائون کی سطح پر تقسیم سے مسائل جلدی حل ہوتے تھے، پورے شہر کو میٹروپولیٹن بنانے سے مسائل تاخیر سے حل ہوں گے۔ نئے بلدیاتی سسٹم میں لاہور میں ضلع کونسل بھی نہیں ہوگی جبکہ پنجاب کے باقی تمام اضلاع میں ضلع کونسل ہوگی۔