جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

حج کی رقم میں خرد برد کرنے والا نجی بینک کا منیجرقانون کی گرفت میں آگیا

datetime 5  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے حج قرعہ اندازی کے لئے جمع کرائی گئی رقوم کی خوردبرد میں ملوث نجی بینک کے مینیجر کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے حج قرعہ اندازی

کیلئے جمع کرائی گئی رقم کی خوردبرد میں ملوث نجی بینک کے منیجر کو گرفتار کرلیا ہے۔اشفاق قادر نامی ملزم نے مجموعی طور پر مختلف مد میں 25 لاکھ روپے سے زائد خورد برد کیے، جن کا تعلق حج کی قرعہ اندازی میں ناکام افراد کو قابل واپسی رقم سے ہے۔ملزم نے رقم 2016 تا 2018 کے دوران بطور منیجر کھارادر برانچ سے جوائنٹ اکائونٹ میں منتقل کی۔ ملزم نے اپنی اہلیہ کے ساتھ نجی بینک کی بہادرآباد برانچ میں مشترکہ اکائونٹ کھول رکھا تھا۔خورد برد کیلئے ملزم نے نجی بینک کے ہیڈ آفس سے پے آرڈرز اور بینکرز چیک جاری کیے، ملزم نے اپنی برانچ کی خاتون افسر کے اکائونٹ سے بھی رقم جوائنٹ اکانٹ میں منتقل کی۔گرفتار ملزم نے رقم سے اپنے اور اہلیہ کے کریڈٹ کارڈ اوور ڈیوز کی ادائیگیاں کیں، جو بینک کی 5 برانچز کے کھاتوں سے 37 مرتبہ کی گئیں۔ملزم نے فراڈ کیلئے اپنے 4 جونیئر افسران کی آئی ڈیز بھی چوری کرکے استعمال کیں۔ سب انسپکٹر شیخ شہروز نے تحقیقات کے بعد درج مقدمے میں ملزم کو گرفتار کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…