ہفتہ‬‮ ، 03 جنوری‬‮ 2026 

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی دولت میں ایک دن میں اربوں ڈالرکی کمی ہو گئی

datetime 4  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )فیس بک اور اس کی مالک کمپنی میٹا کے بانی مارک زکربرگ کی مجموعی مالیت میں صرف ایک دن میں 29 ارب ڈالرز کی کمی ہوئی ہے کیونکہ کمپنی کے اسٹاک میں کم از کم 26 فیصد کی ریکارڈ کمی دیکھی گئی، جس سے 200 ارب ڈالرز سے زیادہ کا نقصان ہوا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق رپورٹس کے مطابق یہ گراوٹ اس وقت ہوئی جب کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ 2021 کی آخری سہ ماہی میں فیس بک پر

صارفین کی تعداد میں پہلی بار کمی آئی۔واضح رہے کہ یہ اب تک امریکا میں کسی بھی کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں ایک دن میں سب سے زیادہ کمی تھی۔امریکی جریدے فوربز کے مطابق اس کمی نے زکربرگ کو دنیا کا 12واں امیر ترین آدمی بنا دیا ہے۔ان کی کل دولت اب 84.8 ارب ڈالرز ہے جو کہ بھارت کے بزنس مین مکیش امبانی اور گوتم اڈانی سے بھی کم ہے۔ امبانی کی دولت 89.5 ارب ڈالرز اور اڈانی کے 90.5 ارب ڈالرز سے کم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…