ہفتہ‬‮ ، 03 جنوری‬‮ 2026 

ڈی ایس پی کو کیوں قتل کیا؟ سپاہی نے وجہ بتادی

datetime 4  فروری‬‮  2022 |

حیدرآباد(این این آئی)حیدرآباد میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی)قاسم آباد فیض محمد کے قتل میں ملوث کانسٹیبل نے پولیس کو بیان دے دیا ہے۔ایس ایس پی کے مطابق کانسٹیبل آصف چانڈیو نے کہا کہ ڈی ایس پی ان سے زیادہ ڈیوٹی لیتے تھے۔ایس ایس پی کے مطابق پریشر میں آکر گن مین نے ڈی ایس پی پر گولیاں چلائیں، جن کا 3 ماہ قبل ہی حیدرآباد میں تبادلہ ہوا تھا، واقعے میں بظاہر کوئی ذاتی دشمنی نظر نہیں آرہی۔

علاوہ ازیں حیدرآباد میں ڈی ایس پی فیض محمد کی نمازِ جنازہ پولیس ہیڈکوارٹر میں ادا کی گئی جس میں ڈی آئی جی، ایس ایس پی و دیگر افسران سمیت عزیز و اقارب نے شرکت کی جس کے بعد میت آبائی گھر جیکب آباد روانہ کردی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حیدرآباد میں پکوڑا چوک پر ڈی ایس پی قاسم آباد فیض محمد دایو کو ان کے گن مین نے سرکاری کلاشنکوف سے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…