اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینیر تجزیہ کار رانا عظیم نے کہا ہے کہ جو میڈیکل رپورٹ نواز شریف کی آئی ہے ، اس کے مطابق وہ سفر کر سکتے ہیں اور نہ ہی ہجوم میں جا سکتے ہیں تو پھر ایسی صورت میں وہ کیسے پاکستان آسکتے ہیں ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار
کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا تھا کہ حکومت نواز شریف کو واپسی نہیں لاسکتی ۔ اگر نواز شریف کی واپسی نہ ہو تو ن لیگ کے اندر ایک بڑا گروپ سامنے آئے گا ۔ نواز شریف چاہتے ہیں کہ ن لیگ میں صرف مریم نواز سیاست کریں ۔ ن لیگ کے اندر چار لوگ وزیراعظم اور 2لوگ وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار ہیں ۔