ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان قاسم اکرم نے نئی تاریخ رقم کردی، اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے

datetime 4  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارتھ ساؤنڈ (آن لائن)انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے پلے آف میچ میں پاکستان کے کپتان قاسم اکرم نے نئی تاریخ رقم کردی۔ کپتان قاسم اکرم انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے ایک ہی میچ میں 5 وکٹیں اور سنچری سکور کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے گئے

میچ میں پاکستان نے پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں پر 365رنز بنائے، حسیب اللہ خان نے 136 اور کپتان قاسم اکرم نے 135رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دوسری وکٹ پر 229رنز کی شراکت قائم ہوئی۔قاسم اکرم 63 گیندوں پر سنچری مکمل کرکے پاکستان کی جانب سے انڈر 19 ورلڈکپ میں تیز ترین سنچری بنانے والے بیٹر بنے۔366 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن انڈر 19 ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے کپتان قاسم اکرم نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی اورانڈر 19 ورلڈکپ کی تاریخ میں سنچری اور 5 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔انہوں نے 37 رنز کے عوض 5 شکار کیے۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے پلے آف میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 238رنز سے شکست دیکر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…