جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

8دلت خاندانوں کے 40 افرادکلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گئے،مذہب تبدیل کرنیوالوں نے اپنے اوپر ہوئے مظالم کی داستان سنا دی

datetime 4  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنائی(این این آئی)بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو کے شہر تھینیTheni میں آٹھ دلت خاندانوں کے چالیس افراد نے اس وقت اسلام قبول کر لیا جب انکے لیے اعلیٰ ذات کے ہندوؤں کے درمیان رہنا ایک ڈراؤنا خواب بن گیا تھا۔یہ تبدیلی چند دن پہلے تھینی ضلع کے

بوڈینائیکانور قصبے کے ڈومبیچیری گاؤں میں ہوئی تھی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مذہب تبدیل کرنے والوں نے بتایا کہ اعلیٰ ذات کے ہندوؤں کی طرف سے ان پر مسلسل حملہ کیا جاتا تھا جو انہیں نچلی ذات کی حیثیت کا حوالہ دیتے ہوئے مقامی ریستورانوں اور راستے کے کنارے چائے کی دکانوں سے چائے یا کافی نہیں پینے دی جاتی۔ مذہب تبدیل کرنے والوں کا کہا ہے کہ اونچی ذات والے انہیں تشدد کا نشانہ بناتے تھے، دلت لڑکیوں کو چھیڑتے تھے او ان پر نازیبا تبصرے کرتے تھے۔32 اسالہ رحیما جو پہلے ویرالکشمی تھی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ہمیں چھیڑا جاتا تھا، مارا پیٹا جاتا تھا، بے عزت کیا جاتا تھا اور ہمیں اسی گلی میں چلنے کی اجازت نہیں دی جا تی تھی جہاں اعلیٰ ذات کے ہندو چلتے ہیں۔ رحیما کا کہنا تھا کہ اب ہم مسلمان ہیں اور اس مذہب میں ہمیں کسی بھی امتیازی سلوک کا سامنا نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…