ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

افواج پاکستان ملکی سالمیت میں کلیدی کردار ادا کررہی ہیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال

datetime 4  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کیساتھ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے وفد کی  ملاقات۔ جمعہ کو عدالت عظمی سے جاری تفصیلات کے مطابق  لیفٹیننٹ کرنل ہاشم اقبال باجوہ کی سربراہی میں کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے ڈائریکٹنگ سٹاف اور  ملٹری بیوروکریسی کورس کے  بیس دوست ممالک کے  شرکائ￿ پر مشتمل 49 رکنی وفد نے یہاں سپریم کورٹ میں

چیف جسٹس  عمر عطا بندیال سے ملاقات کی۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے وفد کو خوش آمدید کہا  اور انہیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973 کے آئین سے متعلق آگاہ کیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے  وفد کو  پارلیمنٹ، ایگزیکٹوز اور عدلیہ کے کردار اور  اہمیت سے متعلق بھی بتایا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وفد کو  عدالتی نظام،عدالتوں کے کام کاج، کردار، انصاف کی فراہمی اور سپریم کورٹ، ہائی کورٹس اور ضلعی عدالتوں کے آئینی دائرہ اختیار کے  بارے میں بھی  بتایا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے وفد کو  آئین پاکستان  میں درج بنیادی حقوق سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ چیف جسٹس نے وفد کو بتایا کہ  پاکستان میں مسلح افواج بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں اور انہیں انتہائی عزت و احترام  کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے کیونکہ افواج پاکستان  ملکی  قومی مفاد کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں جبکہ سیلاب اور  زلزلے جیسے خصوصی حالات میں شہریوں اور  جمہوری اداروں کی مدد کے لیے بھی پیش پیش رہتی ہیں۔ اس موقع پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے  شرکائ￿ کے سوالات کے جوابات بھی  دیئے۔ وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان کو  جذبہ خیر سگالی کے طور پر یادگاری شیلڈ پیش کی جبکہ  چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی وفد کو شیلڈ پیش کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…