اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بختاور بھٹو کے بیٹے میر حاکم کے نام سے بنائے گئے انسٹا گرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ملالہ یوسف زئی کی جانب سے میر حاکم کو ایک کتاب تحفے میں بھیجی گئی تھی کا عکس شیئر کی گیا اس کی کیپشن میں لکھا گیا کہ میری لابیریر میں
تازہ ترین اضافہ ، شکریہ ملالہ میں ممی کیساتھ اسے پڑھنے کیلئے بے تاب ہوں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسفزئی نے دبئی ایکسپو 2020 میں اپنے شوہر عصر ملک کو شکست دے دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے اپنے شوہر عصر ملک اور اہلخانہ کے ساتھ دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔اپنے دورے میں ملالہ کے ساتھ سماجی کارکن اور ملالہ فنڈ کے پارٹنر شہزاد رائے بھی تھے۔ انہوں نے پاکستان کا پوشیدہ خزانہ کے تھیم پر مبنی پویلین کا دورہ کیا اور خواتین کے پویلین کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے نمائش میں دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک بھی دیکھا جسے پاکستانی کینیڈین آرٹسٹ شاہد رسام نے بنایا ہے۔ ملالہ نے رسام کے کام کو سراہا اور کہا کہ انہیں پویلین میں دکھائی جانے والے پاکستانی ثقافت پر فخر ہے۔اسی دوران ملالہ نے اپنے شوہر عصر ملک کے ساتھ ایک گیم بھی کھیلا جس میں انہوں نے شوہر کو شکست دی۔