ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

فلاور ملتان سلطانز کو چھوڑ کر بھارت چلے گئے

datetime 4  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں شامل ٹیم ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ اور زمبابوے کے سابق وکٹ کیپر بیٹر اینڈی فلاور آئی پی ایل کے لیے پی ایس ایل چھوڑ کر بھارت پہنچ گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اینڈی فلاور آئی پی ایل کی

بولی میں شرکت کے لیے بھارت روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ آئی پی ایل کی نئی ٹیم لکھنو سپر جائنٹس کی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل آکشن میں شرکت کے بعد اینڈی فلاور 13 فروری کو دوبارہ پاکستان پہنچیں گے اور کووڈ پروٹوکول کے تحت قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد اپنی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ملتان سلطانز کی ٹیم 10 روز تک بغیر کوچ کے ٹورنامنٹ میں شریک ہو گی اور ملتان کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس دوران اینڈی فلاور ٹیم کو ورچوئل طریقے سے دستیاب ہوں گے اور ان کی غیر موجودگی میں ڈپٹی ہیڈ کوچ مشتاق احمد کھلاڑیوں کو ٹریننگ کرائیں گے۔ملتان سلطانز کی ٹیم 5 اور 10 فروری کو پشاور زلمی کے مدمقابل ہو گی جبکہ 11 فروری کو ملتان کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہو گا اور اینڈی فلاور اپنی ٹیم کو کراچی کنگز کے خلاف 16 فروری کے میچ سے قبل جوائن کریں گے۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پوانٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 4 میچز میں 4 فتوحات کے ساتھ اس پر سرفہرست ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…