ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کی منظوری دیدی ، آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا نیا شیڈول جاری

datetime 4  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے،تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈنے اعلان کیا ہے کہ مہمان ٹیم 4سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیل کر دورہ پاکستان کا آغاز کریگی جبکہ سیریز میں شامل چاروں وائٹ بال میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے

جائیں گے لہٰذا، مہمان ٹیم اب 5 مارچ کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوجائے گی۔سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔ان میچز کے مقامات میں تبدیلی یوم پاکستان کی ریہرسل اور لاجسٹک وسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔ دونوں بورڈز نے اتفاق کیا ہے کہ مہمان سائیڈ 27 فروری کو بذریعہ چارٹرڈ پرواز اسلام آباد پہنچے گی، جہاں آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد انہیں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔ وائیٹ بال سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ میں منتخب ہونے والے کھلاڑی 24 مارچ کوپاکستان پہنچیں گے۔ یہ تمام کھلاڑی اپنی آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد اسکواڈ کے دیگرارکان سے مل سکیں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔سیریز میں شامل تینوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں جبکہ تمام ون ڈے میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول کے مطابق ستائیس فروری کو مہمان ٹیم کی پاکستان آمد ہوگی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ چار سے آٹھ مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائیگا ۔بارہ تا سولہ مارچ تک وسرا ٹیسٹ کراچی میں کھیلا جائیگا ،اکیس تا پچیس مارچ تک تیسرا ٹیسٹ لاہور میں کھیلا جائیگا ،انتیس مارچ کو پہلا ون ڈے راولپنڈی میں کھیلا جائیگا ،اکتیس مارچ کو دوسرا ون ڈے ،دو اپریل کو تیسرا ون ڈے راولپنڈی میں کھیلا جائیگا ۔پانچ اپریل کو واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ راولپنڈی میں کھیلا جائیگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…