حیدرآباد(این این آئی)قاسم آباد کے ڈی ایس پی فیض محمد دایو کو ان کے اپنے ہی گن مین نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پکوڑا اسٹاپ کے نزدیک معمولی تلخ کلامی پرگارڈ و پولیس کانسٹیبل عابد چانڈیو نے ڈی ایس پی فیض محمد دایو پر فائرنگ کردی۔پولیس نے بتایا کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت ڈی ایس پی فیض محمد دایو سول کپڑوں میں ملبوس پولیس موبائل میں سوار تھے
، ملزم آصف چانڈیو کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ڈی ایس پی فیض محمد دایو کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی اس حوالے سے میڈیکو لیگل ڈاکٹر سول ہسپتال نے بتایا کہ فیض محمد دایو کو مردہ حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ایمرجنسی وارڈ سے مردہ خانے منتقل کروا دی گئی ہے۔