پاکستان سپر لیگ میں بدترین باؤلنگ اسپیل کا ریکارڈ شاہد آفریدی کے نام

3  فروری‬‮  2022

کراچی (این این آئی)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شہرہ آفاق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلرز کے

لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا اور یونائیٹڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 229رنز بنائے۔گلیڈی ایٹرز کے تمام ہی باؤلرز ناکامی سے دوچار ہوئے لیکن یہ میچ پی ایس ایل میں اپنا آخری سیزن کھیلنے والے شاہد آفریدی کے لیے یہ میچ سب برا خواب ثابت ہوا۔شاہد آفریدی کو 4 اوورز کے کوٹے میں ایک وکٹ کے عوض 67 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی اور وہ پی ایس ایل کی تاریخ میں چار اوورز کے کوٹے میں سب سے زیادہ رنز دینے والے باؤلر بن گئے۔اس اوورز کے کوٹے کے دوران شاہد آفریدی کو 8 چھکے اور ایک چوکے پڑے۔اس سے قبل پی ایس ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اسپیل اسلام آباد یونائیٹڈ کے ظفر گوہر نے کرایا تھا جنہوں نے پچھلے سیزن میں پشاور زلمی کے خلاف 65رنز دیے تھے۔واضح رہے کہ یہ شاہد آفریدی کا پاکستان سپر لیگ میں آخری سیزن ہے اور وہ اب تک پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے سوا بقیہ تمام ٹیموں کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…