اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

اینٹوں کے بھٹوں پر جبری مشقت روکنے کے لیے بڑا اقدام

datetime 3  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت کے اینٹوں کے بھٹوں پر جبری مشقت روکنے کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے بھٹہ مالکان کے لیے جبری مشقت نہ لینے کا بیان حلفی لازمی قرار دیا چیف کمشنر اسلام آباد نے احکامات جاری کر دئیے اسی سلسلے میں ہائی کورٹ کو بھی آگاہ کردیا۔

عدالت نے کہا کہ چیف کمشنر ریورٹ کی بنا پر درخواست نمٹا رہے ہیں عدالت نے کہا کہ اگر اسلام آباد میں جبری مشقت کی کوئی شکایت موصول ہوئی تو پٹیشن بحال ہو جائے گی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی معاونین نے بھر پور کردار کیا اس کو سراہتے ہیں یاد رہے کہ تین وکلا عدنان حیدر رندھاوا ، عمر اعجاز گیلانی اور دانیال حسن عدالتی معاون مقرر تھے اس موقع پر عدنان حیدر رندھاوا ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ چیف کمشنر نے رپورٹ میں دو امور کی نشاندہی کی ایک بھٹہ مالکان کے لیے بیان حلفی لازمی قرار دینے کی ہے چیف کمشنر کی ریورٹ میں دوسری بات یہ کی گئی ہے کہ اس حوالے سے قانون سازی کی جائے عدالت نے کہا کہ اب یہ کہتے ہیں کہ جبری مشقت ختم ہو گی مزید کیس کو زیر التوا رکھنے کا فائدہ نہیں اب تو یہ ایگزیکٹو کا کام ہے اس کے کام میں مداخلت نہیں کر سکتے جس پر عدالتی معاون نے کہا کہ ہم نے اور بھی کچھ تجاویز اپنی رپورٹ میں دیں ہیں ان کو بھی عدالت دیکھے جس پر عدالت نے کہا چیف کمشنر کی رپورٹ کورٹ آرڈر کا حصہ ہو گی عدالت نے ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹا دی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…