اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پا کستان نے ایک انڈین ساختہ آف لائن میپس مو بائل ایپلی کیشن دیشا کے بارے میں وارننگ جاری کی ہے ۔ روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق
کابینہ ڈویژن نے ایڈوائزری جاری کی ہے کہ اس سے محتاط رہا جا ئے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ تھرڈ پارٹی انڈین ساختہ اینڈ رائڈ نیوی گیشن ایپلی کیشن دیشا کو آف لائن روڈ نیوی گیشن کیلئے استعمال میں لا یا جا ر ہا ہے۔ یہ ایپلی کیشن گوگل پلے سٹور پر دستیاب نہیں ہےاور ممکن ہے کہ تھرڈ پارٹی کے ذ ریعے ڈائون لوڈ کی جا ئے۔ اسے استعمال کرنے والے صارفین کا ردعمل مثبت ہے اور مستقبل میں اس کا وسیع پیمانے پر استعمال خارج از امکان نہیں ہے۔ ایڈوائزری کے مطا بق دیشا ایپلی کیشن صارفین کے علم میں لائے بغیر آٹو میٹکلی ( خودبخود ) ہوسٹ سسٹم ‘ ڈیٹا ‘ لوکیشن اور ایس ایم ایس تک رسائی حاصل کرلیتی ہے۔