کراچی( آن لائن ) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر انہونی بیماری نواز شریف کو ہوتی ہے۔ گورنر سندھ نے اپنے ٹوئٹر اکاو?نٹ پر ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ہر انہونی بیماری نواز شریف کو ہوتی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ معلوم نہ تھا کہ دل ٹوٹنا بھی بیماری ہوتی ہے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ
اصل بیماری ملک لوٹنے سے ہوتی ہے، دل ٹوٹنے سے نہیں۔عمران اسماعیل نے نثری صنف کا استعمال کرتے ہوئے شاعرانہ انداز میں کہا کہ تمہیں یہ جاننا تھا تم سے محبت کتنی ہے چاہت کتنی ہے و فاکی شدت کتنی ہے؟ آخری جملے میں انہوں نے سابق وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لو ہم دل سے کہتے ہیں اب لوٹ آؤ، کوئی توعہد نبھاؤ چلواب لوٹ آؤ۔