ممبئی (این این آئی)پاکستانی ڈرامے ‘میرے پاس تم ہو’ کے ایک مقبول سین کی بھارتی ڈرامے میں کاپی کی گئی ہے۔سونی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے ڈرامہ ‘کامنا’ کی کہانی ناصرف ہمایوں سعید، عائزہ خان اور عدنان صدیقی کے ڈرامے کی کہانی سے ملتی جلتی ہے بلکہ اس ڈرامے کا ایک سین بھی بالکل ایک جیسا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی ڈرامے میں پاکستانی ڈرامے ‘میرے پاس تم ہو
‘ کے سب سے زیادہ زیر بحث سین کو کاپی کیا گیا ہے جس میں ہمایوں سعید کا ایک مکالمہ عدنان صدیقی کے ساتھ ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل اس کِلپ پر ہمایوں سعید نے ردعمل میں روتے ہوئے چہرے کے کچھ ایموجیز کمنٹ کیے۔’میرے پاس تم ہو’ شوہر اور بیوی کے درمیان بے وفائی، محبت اور دھوکہ دہی کے موضوع پر مبنی تھا، اس پراجیکٹ کا شمار پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ ہٹ سیریلز میں ہوتا ہے۔