ساہیوال/سرگودہا (این این آئی) واپڈا صارفین پر مہنگائی کے تیروں کی بارش، پاکستان واحد ملک ہے جو چوری شدہ بجلی اور واپڈا کے سابقہ، موجودہ ملازمین کو سالانہ 45 کروڑ یونٹ کا بل سرچارجز، اضافی سرچارجز کی صورت میں واپڈا غریب صارفین سے وصول کرتا ہے، غریب اب جائیں تو جانیں کہاں؟ واپڈا صارفین کا حکومت سے مطالبہ ہے، کہ اس مہنگائی کے دور میں اپنے ذاتی صرف شدہ یونٹ کا بل بھی ادا کرنا مشکل ہے، لہذا چوری شدہ بجلی کے یونٹ بجلی چوروں سے لیے جائیں نا کہ غریب صارفین سےـ