اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

خودکشی کرنے والی سابق مس امریکہ کی آخری انسٹاگرام پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 1  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)30 برس کی عمر میں 29 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والی سابقہ مِس امریکا اور تفریحی خبروں کے پروگرام ‘ایکسٹرا’ کی نمائندہ چیزلی کرسٹ کی آخری انسٹاگرام پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیزلی کی آخری انسٹاگرام پوسٹ میں ان کی خودکشی کرنے کے حوالے سے ارادہ ظاہر ہوتا ہے۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ

چیزلی نے چھلانگ لگانے سے قبل آخری کام انسٹاگرام پر اس پوسٹ کو شیئر کرنے کا کیا ہوگا۔چھلانگ لگانے سے پہلے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی سیلفی کے ساتھ کیپشن میں چیزلی نے لکھا کہ ‘یہ دن آپ کو سکون اور آرام دے۔اس پوسٹ پر ان کے چاہنے والے بڑی تعداد میں غم اور دْکھ کا اظہار کررہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز چیزلی نے مین ہٹن اپارٹمنٹ کی عمارت سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ چیزلی کی لاش اتوار کی صبح تقریباً 7 بجے مین ہٹن کے وسط میں ویسٹ 42 ویں اسٹریٹ پر واقع اورین عمارت کے سامنے سے ملی۔چیزلی کو پہلی سیاہ فام مس یو ایس اے’ کا اعزاز حاصل تھا، وہ ایک ڈویڑن ایتھلیٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک وکیل بھی تھیں۔چیزلی ایک سابق ڈویژن ون ایتھلیٹ تھیں، انہوں نے مئی 2019 میں مس یو ایس اے کا مقابلہ جیتا تھا، اور اس سال مس یونیورس مقابلے میں حصہ لیا۔جب چیزلی کو تاج پہنایا گیا تو انہوں نے تاریخی فتح اپنے نام کی، اْس برس پہلی بار، تین سیاہ فام خواتین مس یو ایس اے، مس ٹین یو ایس اے اور مس امریکا بنی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…