حیدرآباد(این این آئی)حیدرآباد میں آٹے کی قیمت ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔شہر میں دس کلو آٹے کا بیگ 800 سے 820 روپے تک میں فروخت ہونے لگا ہے جس سے شہری پریشان ہیں۔چکی مالکان کے مطابق حیدرآباد میں چکیوں کے لئے مختص سرکاری کوٹا اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔میرپورخاص میں بھی آٹے کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہوا ہے، چکی کا آٹا 79 روپے کلو اور آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 780 روپے کا ہوگیا۔