اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ تیار کرنیوالے ڈاکٹر بھارتی نکلے، جانتے ہیں ماضی میں پریانکا چوپڑا نے ان پر کیا شرمناک الزام لگایا؟

datetime 1  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ بنانے والے ڈاکٹر کا تعلق بھارت سے ہے۔شہباز گل نے نوازشریف کی عدالت میں جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹر پر اپنا بیان جاری کیاجس میں اْن کا کہنا تھا کہ ابھی معلوم ہوا کہ برطانیہ میں دل کے تمام ڈاکٹرز فوت ہوچکے ہیں

اس لیے نوازشریف نے ایک بھارتی نژاد امریکی ڈاکٹر کو لندن بلوا کر اپنا معائنہ کرا کے مرضی کا خط لکھوایا۔انہوں نے لیگی قیادت سے سوال کیا کہ کیا ہمیشہ کی طرح یہ رام کہانی بھی ہندوستان نے لکھوا کر دی گئی ہے؟ کیونکہ ڈاکٹر صاحب کا تعلق اصل میں ہندوستان سے ہیں، جن کے ماضی میں کچھ کارنامے اخبارات میں بھی شائع ہوچکے ہیں۔شہباز گل نے کچھ باتیں ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ڈاکٹر صاحب کے کارنامے آپ کے سامنے رکھتے ہیں۔وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نے بطور ثبوت بھارتی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کا لنک شیئر کیا اور دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر صاحب کے بارے میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا انکشاف کرچکی ہیں کہ انہیں فلمیں بنانے کا شوق ہے۔انہوں نے لکھا کہ ڈاکٹر صاحب اپنے خط میں چند اہم چیزیں لکھنا بھول گئے۔ انہیں لکھنا چاہئے تھا کہ مریض کے دل کو خوش رکھنے کے لئے ان کو فورا وزیراعظم بنایا جائے اور دو تہائی اکثریت دلوائی جائے، لندن میں 10 مہنگے اپارٹمنٹس لے کر دیے جائیں اور سیکورٹی اداروں ، ججز کو برا بھلا کہنے کی بھی اجازت دی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…