جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

تازہ طبی رپورٹ عدالت میں پیش، نوازشریف کو ڈاکٹر نے سفر کرنے سے روک دیا

datetime 1  فروری‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروادی گئی ہے جس کے مطابق نواز شریف علاج کے بغیر پاکستان گئے تو انکی حالت بگڑ سکتی ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اینجیو گرافی کروائے بغیر لندن سے نہ جائیں

، اپنی ادویات جاری رکھیں، نواز شریف کھلی فضا میں چہل قدمی اور کورونا سے بچا کے اقدامات کریں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ نواز شریف ذہنی دبا ئو کے بغیر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔نواز شریف علاج کے بغیر پاکستان گئے تو انکی حالت بگڑ سکتی ہے، ذہنی دبائو کے ماحول میں نواز شریف کی بیماری مزید بگڑ سکتی ہے، کلثوم نواز کی وفات کے بعد نواز شریف زیادہ دبا ئو میں ہیں۔ نواز شریف دل کے مریض اور کورونا وبا کے سبب انکی جان بھی جا سکتی ہے۔ کورونا دنیا بھر میں پھیلا ہوا ہے ایسے میں سفر کرنا ایئر پورٹس پر اور پبلک مقامات پر کورونا کے خدشات زیادہ ہیں۔ جب تک نواز شریف کرونری اینجیوگرافی نہیں ہو جاتی وہ صحت سنٹر کے قریب ہی رہیں، کرونری اینجیو گرافی ہونے تک ادویات لیتے رہیں۔رپورٹ میں ڈاکٹر فیاض شوال کا کہنا تھا کہ کوئی سوال ہو تو میرے ساتھ رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…