اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

عدالت نےایف آئی اے کو حریم شاہ کیخلاف کارروائی سے روک دیا

datetime 1  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف کارروائی سے روک دیاہے۔حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے سندھ ہائی کورٹ سے ایف آئی اے کے خلاف اسٹے آرڈر لے لیا۔عدالت نے بلال شاہ کی درخواست پر حریم شاہ کو لندن سے واپسی تک

عدالت آنے سے استثنیٰ دے دیا۔بلال شاہ کی جانب سے عدالت کو یقین دہانی کرائی گئی کہ حریم شاہ لندن سے واپس وطن پہنچتے ہی انکوائری میں شامل ہو جائیں گی۔ ایف آئی اے کے نوٹس کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایاگیا کہ برطانیہ میں ہوں، واپسی پر گرفتاری کا اندیشہ ہے ایف آئی اے نے بینک اکائونٹس منجمدکرنے کیلئے بھی رابطہ کیا، پی ٹی اے نے سوشل میڈیا اکائونٹس بند کرنے کی کارروائی کی۔درخواست گزار کے مطابق اکائونٹس میں مختلف اسپانسر کمپنیوں سے ادائیگی ہوتی ہے ایف آئی اے اقدامات سے معاشی اوربنیادی حقوق متاثرہوئے، ایف آئی اے نے غیرملکی کرنسی کے ساتھ وائرل ویڈیوپر نوٹس دیا، ویڈیو کلپ پر پہلے ہی معذرت کرچکی ہوں۔عدالت نے درخواست گزار کا ابتدائی موقف سننے کے بعد ایف آئی اے کو حریم شاہ کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں حریم شاہ کیس کی آئندہ سماعت مارچ کے پہلے ہفتے میں ہو گی۔واضح رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے حریم شاہ کو منی لانڈرنگ سے متعلق ویڈیو پر 19 جنوری کو طلب کیا گیا تھا۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…