ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

بلدیاتی انتخابات جیتنا عمران خان کے مستقبل کا سوال ہے، پرویز خٹک

datetime 27  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں (این این آئی)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات جیتنا پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے مستقبل کا سوال ہے۔بنوں میں ورکرز کنونشن

سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں گروپنگ کو نہیں مانتا، اختلاف پیدا کرنے والے دوسرے پارٹی میں جائیں۔پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تنظیم سازی ورکر کی مشاورت سے مکمل کریں گے، پارٹی میں ورکر کو نظر انداز کیا گیا اب ان کو آگے لانے کا وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں خیبر پختونخوا کو حق نہیں دیا جارہا، مرکز اور دیگر صوبے سے اپنے حقوق لے کر رہیں گے۔پرویز خٹک نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو تباہ و برباد کیا ہوا ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے، پہلے ملکی ذخائر میں 15 ارب ڈالر تھے آج 30 ارب ڈالر ہے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی سے متعلق ہمارے پیچھے پروپیگنڈ ا کیا جارہا ہے، ورکر عوام کے ساتھ مہنگائی پر بحث کرے میدان خالی نہ چھوڑیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…