اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

نور مقدم قتل کیس، مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو کرسی پر بٹھا کر بخشی خانہ سے لایا گیا

datetime 17  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عدالت نے جیل حکام کو نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفرکا طبی معائنہ کرانیکی ہدایت کردی۔پیر کو نورمقدم قتل کیس کی سماعت اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں کی گئی۔ مرکزی ملزم کے وکیل ذوالقرنین سکندر

کے کوروناوائرس میں مبتلا ہونے پر جونیئر وکیل عثمان ریاض نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائرکی تاہم عدالت کی ہدایت پر وکیل ذوالقرنین سکندر کو ویڈیولنک کے ذریعے جرح کی اجازت دیدی گئی جو مکمل ہو گئی ۔دوران سماعت تفتیشی افسر عبدالستار نے بھی اپنا بیان قلمبند کرا دیا، ملزمان کے وکلا نے اعتراض اٹھایاکہ تفتیشی افسر ریکارڈ دیکھ کر شہادت دے رہا ہے جس پر عدالت نے کہا کہ شہادت مکمل ہونیکے بعد اعتراض لکھیں گے۔دوران سماعت ملزم ظاہرذاکرجعفرکو کرسی پر بٹھا کر بخشی خانہ سے لایا گیا، وکیل صفائی نے دعوی کیا کہ ملزم ظاہر جعفرکی ذہنی حالت بہت خراب ہوچکی ہے، تھراپی ورکس کے وکیل اکرم قریشی نے کہا کہ ملزم ظاہرجعفر چلنے پھرنے کے قابل نہیں، عدالت نے کہا کہ جیل حکام کو ظاہرجعفر کا میڈیکل چیک اپ کرانیکیلیے خط لکھا ہے۔نور مقدم قتل کیس کی مزید سماعت اب 20 جنوری کو کی جائے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…