جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

جلد ہی بنارسی ٹھگوں کی حکومت سے عوام کو نجات دلائوں گا

datetime 12  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن/ اسلام آباد ( آن لائن) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ جلد پاکستان جانا چاہتے ہیں کیونکہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو کئی بحرانوں کا شکار کر دیا ہے جبکہ فارن فنڈنگ کیس میں سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ نے عمران خان کے صادق اور امین ہونے کی کلی کھول دی ہے جلد ہی بنارسی ٹھگوں کی حکومت

سے عوام کو نجات مل جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد خان عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی ۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز نواز شریف اور پارٹی کے سینئر رہنما کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک اس وقت کئی بحرانوں کا شکار ہو چکا ہے ،مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ،ملک کو مہنگائی سمیت تمام بحرانوں نکالنے کیلئے جلد از جلد پاکستان جانے چاہتا ہوں ،انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں صادق و امین قرار دئیے جانے والا کا اصل چہرہ سامنے آگیا،یہ مکافات عمل ہے عوام کو بھی اب حقیقت کا پتہ چل گیا ہے۔دونوں رہنمائوں کے درمیان مسلم لیگ (ن) کی تنظیم نو پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،نواز شریف نے خیبر پختونخوا میں ن لیگ کو متحرک کرنے کیلئے مل کر کام کر۔نے کی ہدایت کی ہے ۔نواز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی عوام

تحریک انصاف سے تنگ آچکی ہے اور وہ مسلم لیگ (ن) کے دور کو یاد کررہی ہے،خیبر پختونخواہ میں مسلم لیگ (ن) کی اکثریت موجود ہے انشاء اللہ آئندہ حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہوگی اور ریکارڈ تعمیراتی کام کروائیں گے ۔ہم نے ہر دور میں ملک کو درپیش چیلنجز اور بحرانوں سے نکالا ہے اور آئندہ بھی نکالیں گے،ا س وقت مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے عوام کو مہنگائی کے اس عذاب سے چھٹکارا دلوائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…