مری (این این آئی)مری جانے اور آنے والے حضرات کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے خصوصی اقدامات کئے گئے ،سترہ میل ٹول پلازہ پر اضافی نفری تعینات متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایس پی ٹریفک موقع پر موجود رہے ،
شہریوں کی مدد کے لیے ٹریفک پولیس کی اضافی گاڑیاں، لفٹر اور دیگر سازوسامان بھی دستیاب رہا ،معمول کی نفری کے علاوہ ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی مدد کے لیے تیس اضافی افسران و جوان تعینات رہے ۔ ایس ایس پی ٹریفک کے مطابق شہریوں کی مدد اور آگاہی کیلئے اسلام آباد ٹریفک ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ایس پی ٹریفک اسلام آباد نے کہا کہ آئی ٹی پی ریڈیو اپنی خصوصی نشریات کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی صورتحال کے متعلق لمحہ بہ لمحہ باخبر کر رہا ہے۔ایس ایس پی ٹریفک مظہر اقبال کے مطابق شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کرتے ہوئے ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔