جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

احسن اقبال کے عمران خان کے ٹیکس ادائیگی سے متعلق اعدادو شمار ٗ شہباز گل نے چیلنج دیدیا

datetime 4  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے احسن اقبال کے عمران خان کے ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے اعدادو شمارلیگی رہنما کو چیلنج دیدیا۔تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما احسن اقبال نے عمران خان کے 2017، 2018 اور 2019

کی ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے اعداد و شمار لکھے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اسے کہتے ہیں اقتدار کا جادو، عمران نیازی کے اِنکم ٹیکس میں وزیر اعظم بننے کے بعد 2 سالوں میں1 ہزار گنا اضافہ کیسے ہوا؟ انہوں نے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ اقتدار میں آ کر آمدنی کے کونسے نئے ذرائع شامل ہوئے؟ فارن فنڈنگ کا جواب نہیں، تحائف کا جواب نہیں، اب آمدن کا بھی جواب نہیں آئے گا۔اس ٹوئٹ کے جواب میں معاونِ خصوصی شہباز گِل نے احسن اقبال کو ارسطو صاحب کہہ کر مخاطب کیا اور چیلنج دیا کہ وہ لائیو شو میں بات کریں تو عمران خان کے ایک ایک پیسے کا حساب دیا جائیگا۔شہباز گِل نے کہا کہ ارسطوصاحب آ جائیں کسی بھی چینل پر لائیو۔ پہلے تو آپکو وزیراعظم کے ٹیکس کے ایک ایک پیسے کا حساب دیا جائے گا اور اس کے بعد آپ سے آپکے بھگوڑے نواز اور شہباز کا حساب مانگا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…