طالبان نے کابل کی نہر میں تین ہزارلیٹر شراب تلف کردی

2  جنوری‬‮  2022

کابل(این این آئی) طالبان کی انٹیلی جنس ایجنسی کی ایک ٹیم نے کابل کی ایک نہر میں تین ہزارلیٹر شراب تلف کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان جاسوسی ایجنسی نے بتایا کہ حکام نے شراب کی فروخت کے خلاف کریک ڈان کیا اور بڑے پیمانے پر شراب برآمد

کرلی۔جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (جی ڈی آئی)کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو فوٹیج میں چھاپے کے دوران پکڑی جانے والی شراب کو نہر میں ڈالتے ہوئے دکھایا جا سکتا ہے۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی فوٹیج میں ایک انٹیلی جنس اہلکار نے کہا کہ مسلمانوں کو شراب بنانے اور اس کی فراہمی سے سنجیدگی سے پرہیز کرنا چاہیے۔یہ واضح نہیں ہوسکا کہ چھاپہ کب مارا گیا یا شراب کو کب تلف کیا گیا لیکن ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران 3 ڈیلرز کو گرفتار کیا گیا۔سابق صدر اشرف غنی کے دور میں بھی شراب کی فروخت اور استعمال پر پابندی لگا دی گئی تھی۔15 اگست 2021 کو طالبان نے افغانستان کا کنٹرول حاصل کرلیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں منشیات کے عادی افراد کے خلاف چھاپوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا تھا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…