بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

طالبان نے افغانستان میں حجاب کے بغیر عورتوں کا سفر ممنوع قراردیدیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی)طالبان نے ایک تازہ حکم نامے میں عورتوں کا کسی قریبی رشتہ دار مرد اور حجاب کے بغیر لمبا سفر ممنوع قرار دے دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ حکم نامہ طالبان کی اس وزارت کی جانب سے اتوار کو جاری کیا گیا، جس کا کام گناہوں کو روکنا اور اچھی اقدار کا فروغ ہے“،افغان طالبان نے حکم جاری کیا کہ طویل سفر کرنے والی خواتین کو کسی مرد کے بغیر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم نہ کی جائے۔

مختصر فاصلے تک سفر کرنے والی خواتین کو البتہ اس سے استثنی حاصل ہے۔ وزارت نے تمام ٹرانسپورٹ والوں کو یہ ہدایت بھی دی کہ حجاب کے بغیر عورتوں کو گاڑیوں پر سوار نہ کیا جائے،تازہ حکم کے بارے میں بات کرتے ہوئے افغان وزارت کے ترجمان صادق عاکف مہاجر نے بتایا کہ تنہا سفر کرنے والے خواتین اگر خاندان کے کسی رکن یا مرد کے ساتھ نہ ہوں، تو انہیں 45 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے تک سفر کی اجازت نہیں۔ مرد کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس کا ‘قریبی رشتہ دار ہونا لازمی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گردش کرنے والے یہ احکامات اتوار کو جاری کیے گئے۔ چند روز قبل اسی وزارت نے ٹیلی وژن چینلز کو ایسے ڈرامے نشر کرنے سے روک دیا تھا، جن میں عورتیں کردار ادا کرتی دکھائی دیں۔ خواتین صحافیوں کو خبریں پڑھتے وقت حجاب کرنے کا حکم بھی اسی وزارت کی جانب سے دیا گیا تھا۔ وزارت کے ترجمان صادق عاکف مہاجر نے واضح کیا کہ سفر کرنے والی خواتین کے لیے بھی حجاب اب لازمی ہے۔ چند ہفتوں قبل لوگوں سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ وہ گاڑیوں میں موسیقی نہ چلائیں۔افغانستان کو ان دنوں شدید اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔ خطے کے ممالک بالخصوص پاکستان عالمی برادری پر زور ڈال رہے ہیں کہ افغانستان کی مدد بحال کی جائے تاکہ وہاں کے حالات خراب نہ ہوں۔ دوسری جانب عالمی برادری کا اصرار ہے کہ طالبان عورتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…