جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نیب نے ہمارے خاندان کے کسی فرد کو نہیں چھوڑا، لیکن قدم ڈگمگائے نہیں، نوازشریف

datetime 24  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نیب نے ہمارے خاندان کے کسی فرد کو نہیں چھوڑا، لیکن اللہ کے کرم سے قدم ڈگمگائے نہیں، ہم ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر گامزن رہے، تین بار قوم نے ہمیں مینڈیٹ دیا، پاکستان کی خدمت کیلئے چنا، اللہ کے کرم سے ہم خوشحالی لے کر آئے،معیشت کو ترقی دی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواجہ محمد رفیق شہید کے 49ویں یوم شہادت پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ نوازشریف نے کہا کہ شہیدخواجہ محمد رفیق نے تمام عمر جمہوریت کے قیام کیلئے جدوجہد کی، خواجہ رفیق ہمیشہ غریبوں، مزدوروں اور دکھی انسانیت کیلئے بات کرتے تھے، عوام کا استحصال کرنے والی قوتوں کے ہمیشہ مخالف رہے، وہ ایک خالص جمہوری سیاسی رہنماء تھے، غریب پروری ان میں کوٹ کوٹ کربھری ہوئی تھی، حب الوطنی پاکستان سے محبت ان کا خاصا تھی، ان کے چلے جانے سے ایک بہت بڑا خلاء پیدا ہوگیا، جس کو آج تک محسوس کیا جارہا ہے، اس طرح کے بے لوث اور سیاسی رہنماء کم پیدا ہوتے ہیں، مجھے خوشی ہے، ان کے بیٹے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق بھی اپنے والد کے نقش قدم پر گامزن ہیں، دونوں بھائیوں نے جبر اور ظلم کیخلاف جیلیں برداشت کیں لیکن اپنے مئوقف سے پیچھے نہیں ہٹے، خواجہ برادران مسلم لیگ ن کے شانہ بشانہ رہے۔انہوں نے کہا کہ میرے بھتیجے یوسف جیل میں ان کے ساتھ رہے، وہ چھوٹا بچہ ہے نیب نے ان کو بھی خواہ مخواہ پکڑ لیا، وہ ان کی داستان سناتے ہیں کہ کس طرح انہوں نے جوانمردی سے جیل کاٹی ، نیب نے ہمارے خاندان کے کسی فرد کو نہیں چھوڑا، لیکن اللہ کے کرم سے قدم ڈگمگائے نہیں، ہم ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر گامزن رہے، ہم ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر گامزن رہے،

بہت عرصے کے بعد کچھ چہرے آج نظر آرہے ہیں۔تین بار قوم نے ہمیں مینڈیٹ دیا، پاکستان کی خدمت کیلئے چنا، اللہ کے کرم سے ہم خوشحالی لے کر آئے۔معیشت کو ترقی دی، یہ شخص یہاں بیٹھے ہیں ان کا نام محمد اسحاق ڈار ہے، ان کو دنیا یاد کرتی ہے، آج کے لوگوں کو بھی آپ دیکھا ہے ٹی وی پر آکر کبھی کچھ تو کبھی کچھ کہہ جاتے

ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک کچھ کہہ رہا ہے، وزیرخزانہ کچھ کہہ رہا ہے، باقی ایڈوائزر کچھ کہہ رہے ہیں۔بات کسی سے بھی نہیں بن رہی، اس شخص کو کریڈٹ ملنا چاہیے یہ شخص گھر سے بے گھر ہوا ہے، اس کا کیا قصور ہے؟اس شخص نے کیا جرم کیا ہے؟ پاکستان کا کیا چوری کیا اور لوٹا ہے؟لیکن گھر بار سے محروم کردیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…