جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

واٹس ایپ نے آڈیو پیغام بھیجنے سے قبل سننے کا فیچر پیش کردیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) واٹس ایپ نے بالخصوص ایشیائی صارفین کی درخواست پر وائس میسج بھیجنے سے پہلے آڈیو پری ویو کا آپشن پیش کردیا ہے جس کی بدولت اب آڈیو پیغام

کو دوسروں تک بھیجنے سے پہلے سنا جاسکتا ہے۔اس طرح آپ خود اپنی آواز سن کر پیغام کی صحت اور معلومات کی درستگی کا اندازہ کرسکتے ہیں۔ اس آپشن سے وہ لوگ بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں جو عوامی شخصیات ہیں اور جن کی رائے ذرائع ابلاغ میں نمایاں ہوتی ہے۔ اس طرح محتاط انداز میں آپ اپنی آواز کا معیار بھی معلوم کرسکتے ہیں۔کہا جارہا ہے کہ واٹس ایپ نے بھارتی صارفین کے دیرینہ مطالبے پر یہ آپشن پیش کیا ہے۔ بھارت میں لاتعداد زبانیں بولی جاتی ہیں۔ ہربولی کو لکھنا محال ہے اور یوں لوگ رابطے کے لیے واٹس ایپ پیغامات استعمال کرتے ہیں۔ اس ضمن میں آڈیو پری ویو بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس طرح وہ اپنے مافی الضمیر اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں۔ دوسری جانب بھارت کی اکثریت لکھنے اور پڑھنے سے قاصر ہے۔واٹس ایپ نے اس ضمن میں بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کا بظورِ خاص حوالہ بھی دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…