بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میرے بیان کو غلط رپورٹ کیا جا رہا ہے ، شبر زیدی کی وضاحت

datetime 16  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہاہے کہ نجی یونیورسٹی میں میرے بیان کو غلط رپورٹ کیا جا رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہاکہ میں نے صرف یہ بتایا

تھا کہ موجودہ کرنٹ اکائونٹ اور مالی خسارے کے معاملات دیوالیہ جیسی تشویش ناک صورت حال ظاہر کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ شبر زیدی نے نجی کالج کی ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان دیوالیہ ہو چکا ہے، یہ غلط بات ہے کہ ملک بڑا اچھا چل رہا ہے۔ شبر زیدی نے کہاکہ ہم کہتے رہے ہیں کہ بہت اچھا ہے، بڑی اچھی چیزیں ہیں اور ملک بڑا اچھا چل رہا ہے، ہم نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے اور تبدیلی لے آئے ہم مگر یہ سب غلط ہے۔انہوں کہاکہ میری رائے کے مطابق اس وقت ملک دیوالیہ ہوچکا، اکاونٹنگ کی اصطلاح میں ملک دیوالیہ ہوچکا۔ شبر زیدی نے کہاکہ جب آپ یہ طے کرلیں کہ ہم دیوالیہ ہوچکے ہیں اور اس سے آگے ہمیں چلنا ہے، یہ زیادہ بہتر ہے بہ نسبت اس کے کہ آپ کہیں کہ ملک اچھا چل رہا ہے، میں یہ کردوں گا، میں وہ کردوں گا، یہ سب لوگوں کو دھوکا دینے والی باتیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ برآمدات بڑھانے کی حکمت عملی ہی غلط ہے، جب تک پورٹ کے قریب صنعتیں نہیں لگیں گی، ایکسپورٹ نہیں بڑھے گی۔ واضح رہے کہ شبر زیدی وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں 10 مئی 2019 سے 8اپریل 2020تک چیئرمین ایف بی آر رہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…