جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

منی بجٹ آج منظر عام پر آنے کا امکان: دالیں، گھی تیل مزید مہنگی ہو جائیں گی

datetime 14  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایف بی آر کی جانب سے تیار کیا گیا منی بجٹ آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترمیمی فنانس بل وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا جس میں 50 ارب روپے کا ٹیکس استثنٰی ختم اور ٹیکس وصولیوں کے اہداف 271 ارب روپے اضافے سے 6100 ارب روپے تک لے جائے جائیں گے۔پیٹرولیم ڈویلپمنٹ

لیوی میں ہر ماہ چار روپے اضافہ کرکے اسے 30 روپے تک لے جایا جائے گا، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی بڑھانے یا کم کرنےکا اختیار وزیر اعظم کو دینے کی تجویز ہے۔تیارکی جانے والی تجاویزکے مطابق ترقیاتی بجٹ میں 200 ارب روپے کی کمی کرنا ہو گی، موبائل فون، اسٹیشنری اور پیک فوڈ پر ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے اور بجلی کے بل بھی آہستہ آہستہ بڑھانے کی تجویز ہے ۔اس کے علاوہ 800 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح بڑھانے اور لگژری گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کی تجویز بھی ترمیمی بل کا حصہ ہے۔ذرائع کے مطابق کتوں اور بلیوں کے لیے درآمد کی جانے والی خوراک پر ڈیوٹی بڑھانے یا اس پر پابندی عائد کرنے کی تجویزدی گئی ہے جبکہ کاسمیٹکس کے سامان پر ڈیوٹی بڑھانے کی تجویزبھی ترمیمی فنانس کا حصہ ہے۔ڈبوں میں پیک کھانے پینے کی اشیاء کی درآمد پر پابندی کی تجویز بھی ترمیمی فنانس بل میں موجود ہے اور موبائل فون پر سیلز کی رعایت ختم کی جا رہی ہے۔ترمیمی بل کے ذریعے غیر ملکی ڈراموں کی درآمد پر ایڈوانس ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے۔

معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے بھی اقدامات تجویز کیے جا رہے ہیں، سرکاری عہدہ رکھنے والوں کی ٹیکس تفصیلات عام کرنے، رئیل اسٹیٹ کے شعبے کو دی گئی رعایت جاری رکھنے کی تجویز بھی بل کا حصہ ہیں۔فنانس بل میں کسٹمز، سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس قوانین میں ترامیم کر کے ایف بی آر کلکٹر کے اختیارات کم کیے جا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…