لاہور (آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے باؤلنگ اوربیٹنگ کے بعد وکٹ کیپنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی حالیہ ویڈیو میں دائیں ہاتھ کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نیٹ پریکٹس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم وکٹ کِیپنگ کی اپنی شاندار مہارت کا مظاہرہ کرریے ہیں۔پی سی بی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک نیا وکٹ کیپر بھی مل گیا ہے۔