منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

وزن کم کرنے کے لیے پستہ ناشتے میں کھایا جائے،تحقیق

datetime 11  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جڑانوالہ (آن لائن)پستے میں بہت کم کیلوریز پائی جاتی ہے جبکہ اس میں فائبر اور پروٹین بھرپور مقدار میں ہوتے ہیں چنانچہ یہ خشک میوہ وزن کم کرنے میں بھی انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔

میڈیا کے مطابق ایک جدید تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ہر دو کھانوں کے درمیان 53گرام پستہ کھانے سے وزن کم کرنے کی شرح دو گنا ہو جاتی ہے۔ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے وزن کم کرنے والے کچھ مردوخواتین کو دو گروپوں میں تقسیم کرکے ان پر تجربہ کیا۔ ان دونوں گروپوں کو ایک ہی خوراک دی جاتی رہی۔ صرف ایک گروپ کے لوگوں کی خوراک میں یہ تبدیلی کی گئی کہ انہیں ہر دو کھانوں کے درمیان 53گرام پستہ کھانے کو دیا جاتا رہا۔ رپورٹ کے مطابق نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا کہ جس گروپ کے لوگ پستہ کھاتے رہے، ان کا وزن دوسرے گروپ کی نسبت دو گنا زیادہ کم ہوا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ’’پستے کو ناشتے میں کھایا جائے تو یہ وزن کم کرنے کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اگر باقی ڈائٹ اور ورزش کے ساتھ ناشتے میں پستہ استعمال کیا جائے تو وزن کم کرنے کی شرح میں دو گنا سے زائد اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…