ایشز سیریز کے دوران بابر اعظم کے چرچے

11  دسمبر‬‮  2021

سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوران کمنٹیٹر بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔آئی سی سی کی کھلاڑیوں کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے رینگنگ میں بابر اعظم پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کے

کپتان آٹھویں نمبر پر ہیں۔ایشز ٹیسٹ کے پہلے میچ کی دوسری اننگز میں 82 رنز کی اچھی اننگز کھیلنے والے ڈیوڈ ملان ٹیسٹ اور ون ڈے میں تو بابر اعظم سے بہت پیچھے ہیں لیکن ٹی ٹوئنٹی میں وہ دوسرے نمبر پر ہیں اور بابر اعظم سے صرف 4 پوائنٹس پیچھے ہیں۔برسبین میں ٹیسٹ میچ تو انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا لیکن تعریف بابر اعظم کے بیٹنگ اسٹائل کی ہوتی رہی۔ٹیسٹ کے دوران ایک موقع پر جب ڈیوڈ ملان بیٹنگ کر رہے تھے تو کمنٹری باکس میں موجود مارک ہورڈ اور کیری او کیف بابر اعظم کی بیٹنگ پر گفتگو کرتے پائے گئے۔مارک ہورڈ کا کہنا تھا میں جانتا ہوں کہ آپ کو بابر اعظم بہت اچھا لگتا ہے اور جب بھی اس کا نام آتا ہے تو آپ مسکرانے لگتے ہیں۔کمنٹیٹر کیری او کیف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم 20 گیندیں کھیل کر بھی صفر پر آئوٹ ہو جائے تو بھی میں کہوں گا کہ بابر اچھی بیٹنگ کی، ایک اچھا صفر، ایک اسٹائلش صفر۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…