منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جی ڈی اے کی ایم این اے سائرہ بانو کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد بیان مہنگا پڑگیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جی ڈی اے سے تعلق رکھنے والی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کو پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد بیان دینا مہنگا پڑ گیا، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت کی چیئر پرسن کے الیکشن کیلئے آج (7دسمبرکو)بلایا جانے والا اجلاس چانک

ملتوی کر دیا گیا،روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق  ذ را ئع کے کا کہنا ہےکہ قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ جی ڈی اے کو دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، جی ڈی اے نے سائرہ بانو کو قائمہ کمیٹی کی چیئر پرسن کیلئے نامزد کیا تھا، ذ رائع کے مطابق چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر نے سائرہ بانو کو پیغام پہنچایا ہے کہ وزیراعظم آپکے بیان سے سخت ناراض ہیں، سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد سائرہ بانو سے جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا پالیسی دی گئی تو سائرہ بانو نے لطیف پیرائے میں جواب دیا کہ رات کو سونے سے پہلے کنڈی لگالیں، کھلے برتنوں کو ڈھک دیجئے،گیس کے ہیٹر کو بند کریں تو گیس کا مین والو بھی بند کردیں ، بجلی کی چیزوں کو ہاتھ مت لگائیں، دوائیں بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں، اس جواب پر قہقہے لگے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…