جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

حلقہ 133 ضمنی الیکشن، تحریک انصاف آؤٹ ہو کر بھی الیکشن جیت گئی

datetime 5  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ،این این آئی) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن سے آؤٹ ہو کر بھی الیکشن جیت گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ آج ووٹرز کا ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا اور پولنگ اسٹیشن سنسان پڑے رہے۔ معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ

این اے 133 میں نوٹوں کا جنازہ بڑی دھوم سے نکلا، الیکشن کو دو دو ہزار میں خریدا گیا، جنہیں پیسے دئیے گئے وہ بھی باہر نہیں نکلے، این اے 133 میں انتخاب کا پوسٹ مارٹم پہلے ہی ہو چکا تھا، گذشتہ روز اس کا عملی ثبوت بھی سب نے دیکھ لیا، ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نہ ہونے کی وجہ سے ووٹرز نے الیکشن ہی مسترد کردیا،ٹھپہ مافیا کے ماسٹر مائنڈز کو عوام نے بری طرح مسترد کر دیا اور بتا دیا کہ ووٹرز ان سے کس قدر متنفر ہیں، یقینا ن لیگ اور پیپلز پارٹی جان چکے ہوں گے کہ دھاندلی کے پرانے طریقے اب نہیں چلیں گے، آئندہ انتخابات الیکشن اصلاحات کا ٹرائل ہوں گے،این اے 133 کا اصل رزلٹ ٹرن آؤٹ تھا، ووٹرز نے باہر نہ نکل کر دودھ کا دودھ پانی کا پانی کردیا۔ گذشتہ روز منہاج یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن میں خطاب کرتے ہوئے حسان خاور نے مزید کہا کہ سیالکوٹ واقعہ ہمیں جہاں خود احتسابی کا درس دیتا ہے وہیں قوانین، ریاستی رٹ اور نظام انصاف کے احترام کے حوالے سے ہماری ذمہ داریوں کی یاددہانی بھی کرواتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی فکر سے اختلاف کرنا دوسرے کا حق ہے لیکن اختلاف کے نام پر اک حد کو ٹاپ جانا مناسب عمل نہیں۔ اگر ہم محض سوچ کے غلام ہو جائیں گے تو سیکنڈ گریڈ شہری کہلائیں گے۔ حسان خاور نے کہا کہ عدم برداشت کا رجحان معاشرے کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ تعلیمی ادارے سنٹر آف پیس ہیں۔

انہیں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے نوجوانوں کے درمیان مباحثوں کا اہتمام کرنا چاہئے جبکہ نوجوانوں کو بھی اپنے اندر برداشت کا مادہ پیدا کرنا اور اس پیغام کو اپنی نسلوں کو منتقل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کانووکیشن میں میڈلز اور رولز آف آنر لینے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں زندگی کے اگلے فیز میں خوش آمدید کہا اور

اس امید کا اظہار کیا کہ یہاں سے حاصل ہونے والی سکلز عملی زندگی میں ان کی معاونت کرے گی۔انہوں نے نوجوانوں کی ووکیشنل اور ٹیکنیکل ٹریننگ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ این اے 133 کے ضمنی الیکشن پر گفتگو کرتے ہوئے حسان خاور نے یہ بھی کہا کہ آج کی انتخابی صورتحال کے بعد بھی اگر پی ڈی ایم اپنا شوق پورا کرنا چاہتی ہے تو کرلے۔ ان کی احتجاجی جلسیوں

اور سڑکوں پر اتنے لوگ بھی نہیں نکلیں گے جتنے ضمی الیکشن میں نکلے۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے بانٹنے کے باوجود دونوں پارٹیوں کو نہ تو لاہوریوں نے عزت دی اور نہ ہی ووٹ دئیے۔ ووٹرز نے بتا دیا کہ انہیں عمران خان اور ان کی حکومت پر مکمل اعتماد ہے اور وہ موجودہ سسٹم میں تبدیلی نہیں چاہتے۔ اس موقع پر انہوں نے پنجاب حکومت کو بھی ضمنی الیکشن کے پرامن انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ انتخابی عمل کے دوران پنجاب حکومت کے انتظامات مثالی رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…