اسلام آباد (آن لائن ) اٹک آئل ریفائنری نے کیپکو ،پی ایس او اور آئی پی پیز کی جانب سے فرنس آئل نہ اٹھانے پر ریفائنری بند کرنے کی دھمکی دے دی۔اٹک آئل ریفائنری انتظامیہ نے ڈی جی آئل کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ
کیپکو،پی ایس او اور آئی پی پیز درآمد کی بجائے مقامی آئل ریفائنری سے فرنس آئل آٹھانے کی پابند ہیں، کیپکو اور دیگر اداروں کی جانب سے فرنس آئل نہ اٹھانے سے ریفائنری کی سٹوریج کپیسٹی 10 دن رہ گئی، کیپکو ،پی ایس او اور آئی پی پیز کی جانب مقامی ریفائنری سے فرنس آئل نہ اٹھانا باعث حیرت ہے، کیپکو کے پاس سٹوریج صلاحیت ہونے کے باوجود فرنس آئل نہ اٹھانا سمجھ سے بالاتر ہے،پی ایس او ، کیپکو کی جانب سے یہی رویہ رہا تو آئل ریفائنری کو مکمل شٹ ڈاؤن کردیں گے،آئل ریفائنریوں کو بچانے کے لیے وزارت پیٹرولیم اپنا کردار ادا کرے ۔