بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سترسالوں میں حکمرانوں اورجرنیلوں نے ملک سے بے وفائی کی،سراج الحق

datetime 3  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سترسالوں میں حکمرانوں اورجرنیلوں نے ملک سے بیوفائی کی، گورنر پنجاب نے عتراف کیاہے،عوام کواب سونامی کامطلب پتاچلا کہ اس کامطلب مہنگائی اور عالمی اداروں کی غلامی ہے،ملک میں دوکروڑ سے زائد افراد بے روزگار ہیں،مافیاز کاراج ہے،

پی ٹی آئی نے ان مافیاز کوتحفظ فراہم کیاہے۔ پشاور کے مرکز اسلامی میں میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ منی بجٹ تیارہے جس سے مزید مہنگائی بڑھے گی،عوام میں مزید سکت نہیں،منی بجٹ مستردکرتے ہیں،انگریز کے جانے بعد ان کے ایجنٹ یہاں مسلط ہیں تمام ادارے تباہ ہیں،کرپٹ مافیااور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔انہوں نے کہا کہ سودی نظام نے پاکستان کوتباہ کردیاہے،ملکی مسائل کاحل اسلامی نظام میں ہے اورہم اس کے لیے کوشاں ہیں،سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے بھی اس عرصہ میں پی ٹی آئی کاساتھ دیا،ان کے بیانات ہوائی فائرنگ ہے،یہ ایک دوسرے کو این آراو دے چکے ہیں،بیانات صرف ورکروں کے اطمینان کے لئے ہیں، عوام کرپشن فری پاکستان اور کے پی چاہتے ہیں تو ہمارا ساتھ دیں،پشاور کودوبارہ پھولوں کا شہربنائیں گے،بی آر ٹی کی وجہ سے پشاور کاحسن تباہ ہوگیاہے،اپوزیشن توصرف جماعت اسلامی ہے، ن لیگ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی سٹیٹس کو کی جماعتیں ہیں،ہم پی ڈی ایم کا ساتھ دے کرعوام پرظلم نہیں کرسکتے،پی ڈی ایم نے پارلیمان کے اندر بھی ہمیشہ پی ٹی آئی کاساتھ دیا۔مہنگائی سے نجات کے لئے سودی نظام کوختم کرکے اسلامی معیشت نافذ کی جائے،پی ڈی ایم پنجاب میں تبدیلی لاسکتے ہیں لیکن یہ ایسا نہیں چاہتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…