ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مکمل تیار گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد، لگژری آئٹمز کی ریگولیٹری اور اضافی کسٹم ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ

datetime 1  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے اصولی طور پر آئندہ 6؍ ماہ (جنوری تا جون) کیلئے مکمل تیار گاڑیوں (سی بی یو) کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 10؍ سے 12؍ دیگر لگژری اشیاء پر اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے کا بھی فیصلہ

کیا گیا ہے تاکہ جاری کھاتوں کے خسارے کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔ روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی خبر کے مطابق کمپلیٹلی بِلٹ یونٹس (سی بی یو) کی درآمد پر عارضی پابندی سے حکومت سالانہ بنیادوں پر تین ارب روپے کا درآمدی بل کم کرنا چاہتی ہے۔ ادائیگیوں میں عدم توازن سے بچنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کابینہ کے ایک وزیر نے بتایا کہ قطرہ قطرہ دریا ہوتا ہے، کاسمیٹکس، پالتو جانوروں کی خوراک، گاڑیوں کے ٹائرز، ڈائپرز اور کچھ دیگر اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے اور اضافی کسٹم ڈیوٹی کے نفاذ کے ذریعے حکومت درآمدی اخراجات میں کمی لائے گی۔ رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران جاری کھاتوں کا خسارہ بڑھ کر 5.1؍ ارب ڈالرز تک جا پہنچا ہے جبکہ پورے مالی سال 2021-22ء کیلئے پارلیمنٹ اور قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) نے اسے 2.3؍ ارب ڈالرز تک رکھنے کی منظوری دی تھی۔ اب لگتا ہے کہ جاری کھاتوں کے خسارے میں اضافے کی موجودہ رفتار دیکھ کر حکومت پریشان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…