ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بچی کی روٹی تیار کرنے کی ویڈیو شیئر کرنے پر ابرارالحق کو تنقید کا سامنا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق کو ٹوئٹر پر کم سن بچی کی جانب سے روٹی تیار کرنے کی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔گلوکار و سیاستدان نے دو روز قبل ٹوئٹر پر مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں ایک بچی کو باورچی خانے میں روٹی تیار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ

بچی چھوٹی روٹی تیار کر رہی ہیں اور اسی دوران ان کی والدہ کی آواز بھی سنائی دیتی ہے۔مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ابرارالحق نے کیپشن میں لکھا کہ ‘تربیت کیلئے سب سے بہترین عمر یہی ہے’۔گلوکار کی ٹوئٹ پر درجنوں افراد نے تبصرے کیے جبکہ اسے ری ٹوئٹ بھی کیا گیا۔ان کی ویڈیو پر کمنٹ کرنے والے زیادہ تر افراد نے گلوکار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں یاد دلایا کہ روٹی تیار کرنا ایک مہارت ہے اور اس کا بچی یا بچے سے کوئی تعلق نہیں اور ساتھ ہی کچھ افراد نے لکھا کہ انہیں ویڈیو پر کوئی اعتراض نہیں مگر گلوکار نے جو کیپشن لکھا ہے وہ مناسب نہیں۔ان کی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے صحافی و بلاگر مہوش اعجاز نے انہیں یاد دلایا کہ روٹی پکانے کا تعلق کسی مخصوص صنف سے نہیں بلکہ یہ ایک مہارت ہے۔انہوں نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کاش یہی تربیت لڑکوں کو بھی دی جاتی اور ہم سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز بنا کر لوگوں کو فخر سے دکھاتے۔ایک اور صارف نے گلوکار کی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کی بات کو درست قرار دیا، تاہم ساتھ ہی انہیں طعنہ دیا کہ وہ دونوں صنف لکھنا بھول گئے۔جہاں لوگوں نے ان پر تنقید کی، وہیں بعض لوگوں نے ابرارالحق کے حق میں بھی کمنٹ کیے اور لکھا کہ گلوکار کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد اب لبرلز اور فیمنسٹ افراد آگ بگولہ ہوجائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…