فیصل آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کہ بار بار سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنیوالے لوگوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں وفاداراور مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ رہنے والوں کو ترجیح دی جائے گی ،
میاں نوازشریف کی ہدایت پرمسلم لیگ ن کی قیادت نے فیصل آباد کے دو سیاسی خاندانوں کی بار بار سیاسی وفاداری تبدیل کرنے پر آئند ہ پارٹی میں واپس نہ لینے کا فیصلہ کر لیا،آن لائن کے مطابق سابق چیئر مین ضلع کونسل میاں معظم فاروق نے گزشتہ روزلندن میں سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے قائدمیاں نواز شریف سے خصوصی ملاقات کی اپنے والد سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد فاروق کی طرف سے اُنہیں سلام اور نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایاجبکہ میاں نوازشریف نے بھی ان کے والد کی خیریت دریافت کی ان کے پارٹی کردار وفاداری اورخدمات کوسراہا اپناسلام پہنچانے کی بھی ہدایت کی- اس موقع پرمیاں معظم فاروق نے آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں خصوصی طور پر فیصل آباد کے 2سیاسی خاندانوں کو بے وفا۔مفادپرست اوربے ضمیر قراردیتے ہوئے پارٹی میں شامل نہ کرنے کی درخواست کی جس پر میاں نوازشریف نے انہیں یقین دیہانی کروادی کہ ایسے لوگوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں وفاداراور مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ رہنے والوں کو ترجیح دی جائے گی-میاں نوازشریف کاکہناتھاکہ ضلع میں میاں فاروق واحد خاندان ہے جس نے 35-40سال سے ہر مشکل وقت میں پارٹی کاساتھ دیاہے۔