سعودی عرب جانے والوں کیلئے خوشخبری ، پاکستان سمیت 6 ممالک سے براہِ راست داخلے کی اجازت دیدی گئی، شرائط سامنے آگئیں

  جمعہ‬‮ 26 ‬‮نومبر‬‮ 2021  |  14:37

ریاض ( آن لائن) سعودی عرب نے یکم دسمبر سے پاکستان، انڈونیشیا، برازیل، ویت نام، مصر اور بھارت سے آنے والے مسافروں کو براہ راست داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ جس کے بعد ان چھے ممالک سے آنے والے مسافروں پر کسی دوسرے ملک میں دو ہفتے گزارنے کی شرط ختم ہو جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ایک عہدہ دار کے حوالے سے بتایا کہ ان ممالک سےآنے والے مسافروں کو مملکت میں پہنچنے کے بعد حکومت کی جانب سے منظورشدہ رہائش گاہ میں پانچ دن کے لیے قرنطینہ کرنا پڑے گا، خواہ ان کی


کووِڈ-19 کی ویکسی نیشن کی حیثیت کچھ ہی ہو، انھیں لازمی قرنطین میں رہنا ہوگا۔ عہدہ دار نے تمام نافذالعمل احتیاطی اور حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی سطح پر وبائی امراض کی صورت حال میں پیش رفت کے مطابق تمام طریق کار اور اقدامات مملکت کے مجاز صحت حکام کی جانب سے مسلسل تشخیص اور نگرانی سے مشروط ہوں گے اور ان کی پیروی کرنا ہوگی۔سعودی عرب نے پاکستان سمیت دوسرے ممالک سے آنے والے مسافروں کو براہ راست داخلے کی اجازت دینے کا اعلان مقامی اور عالمی سطح پر وبائی امراض کی صورت حال کی مسلسل نگرانی کے بعد کیا ہے۔اس کے علاوہ کروناوائرس کی وَبا سے متعلق تازہ ترین معلومات اورسعودی صحت حکام کی جانب سے پیش رفت کی مسلسل نگرانی اور مذکورہ متعلقہ ممالک میں صحت کی صورت حال کے بارے میں پیش کردہ رپورٹوں کے جائزے کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔


زیرو پوائنٹ

برف باری

یہ پرانی مثال ہے‘ ایک چھوٹا ہوائی جہاز کسی برفانی پہاڑ پر گرگیا‘ پائلٹ مر گیا‘ جہاز میں صرف دو مسافر سوار تھے‘ وہ دونوں بچ گئے‘ اب صورت حال یہ تھی‘ ہر طرف برف ہی برف تھی اور اس برف کے درمیان دو لوگ جہاز کے ملبے میں گرے پڑے تھے‘ دور دور تک کوئی آبادی نہیں تھی‘ خوراک ....مزید پڑھئے‎

یہ پرانی مثال ہے‘ ایک چھوٹا ہوائی جہاز کسی برفانی پہاڑ پر گرگیا‘ پائلٹ مر گیا‘ جہاز میں صرف دو مسافر سوار تھے‘ وہ دونوں بچ گئے‘ اب صورت حال یہ تھی‘ ہر طرف برف ہی برف تھی اور اس برف کے درمیان دو لوگ جہاز کے ملبے میں گرے پڑے تھے‘ دور دور تک کوئی آبادی نہیں تھی‘ خوراک ....مزید پڑھئے‎