پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

سوئیڈن کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہونے کے چندگھنٹے بعد مستعفی

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹاک ہوم(این این آئی)سوئیڈن کی پہلی خاتون وزیراعظم میگڈیلینا اینڈرسن منتخب ہونے کے چند گھنٹے بعد عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔جرمن میڈیا کے مطابق نومنتخب وزیراعظم میگڈیلینا اینڈرسن کی اتحادی

جماعت گرین پارٹی نے بجٹ بل پاس نہ ہونے کے بعد حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا جس کے بعد سوئیڈش وزیراعظم نے بھی استعفیٰ دے دیا۔میڈیا سے گفتگومیں میگڈیلینا اینڈرسن نے کہا کہ آئینی طریقہ کارکے مطابق اتحادی پارٹی کے علیحدہ ہونے پرمخلوط حکومت کومستعفی ہونا ہوتا ہے،ایسی حکومت کی قیادت نہیں کرنا چاہتی جس کی قانونی حیثیت پرتنازع ہو۔میگڈیلینا اینڈرسن نے جلد دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے کی توقع ظاہرکی۔54 سال کی وزیرخزانہ اور سوشل ڈیموکریٹس جماعت کی میگڈیلینا اینڈرسن کوسوئیڈن کی پارلیمنٹ نے وزیراعظم منتخب کیا تھا۔میگڈیلینا کے حق میں 117 اورمخالفت میں 174 ووٹ آئے جبکہ 57 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔سوئیڈش انتخابی نظام میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو پارلیمنٹ میں اکثریت درکار نہیں ہوتی لیکن امیدوار کی مخالفت میں زیادہ ووٹ نہیں آنے چاہئیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…